Tuesday, April 30, 2024

امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ

امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ
August 9, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

چھ جنوری 2021 کو کیپٹیل ہل پر حملہ کے بعد سے سابق امریکی صدر کے ستارے گردش میں ہیں۔ پے درپے انکوائریوں تو چل ہی رہی ہیں، اب ایف بی آئی نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔

چھاپے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ گھر پر موجود نہیں تھے۔ امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے چھاپے بارے خبروں پر تبصرے سے انکار کر دیا تاہم ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کا سیف توڑ ڈالا اور ان کی رہائش گاہ ابھی بھی محاصرے میں ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق  چھاپہ  ان دستاویزات کے ڈبوں سے متعلق ہے  جو ٹرمپ اپنے ساتھ وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا کے کلب میں لائے تھے۔ فروری میں بھی کانگریس کو مطلع کیا گیا تھا کہ  ٹرمپ کے  گھر سے وائٹ ہاؤس کی دستاویزات کے تقریباً 15 بکس برآمد کئے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں خفیہ مواد موجود تھا ۔

صدارتی ریکارڈ  غائب کرنے کے کیس کے علاوہ ٹرمپ  کےخلاف دیگر تحقیقات بھی جاری ہیں جن میں 6 جنوری 2021  کیپیٹل ہل  پر ان  کے حامیوں کے حملے ، جارجیا کے 2020 کے انتخابی نتائج کو متاثر کرنے کی کوشش ، جعلی ووٹرز اسکیم   جمع کرانے  کے الزامات شامل ہیں۔