Saturday, September 21, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، خام تیل کے نرخ بڑھ گئے

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، خام تیل کے نرخ بڑھ گئے
December 14, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ افراط زر میں کمی کے امکانات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمتیں 2.26 ڈالر اضافہ کے ساتھ 75.39 ڈالر ہو گئیں۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمتیں  2.78 ڈالر اضافہ سے  80.74 ڈالر ہو گئیں۔

مہنگائی میں کمی کے امکان پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ۔ ڈاؤ جونز انڈیکس 103 پوائنٹس کے اضافے سے34ہزار 108 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 29 پوائنٹس بڑھ کر 4 ہزار 19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 113 پوائنٹس بڑھ کر 11ہزار 256 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کے فی  اونس نرخ  16  ڈالر  کمی  سے 1810 ڈالر ہوگئے۔