Tuesday, April 30, 2024

امپورٹڈ حکومت پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے جا رہی ہے، فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے جا رہی ہے، فرخ حبیب
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا ہے امپورٹڈ حکومت پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کرنے جا رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا روسی قونصلر جنرل باربار کہہ رہے ہیں پٹرول کیلئے ہم سے مذاکرات کریں۔ عمران خان کی حکومت ہوتی تو روس کا سستا تیل ملک میں آ گیا ہوتا۔ ملکی معیشت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ حکومت نے 55 لاکھ افراد کو نوکریاں دیں۔ ہماری حکومت میں فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ عمران خان نے کورونا سمیت تمام چیلنجز کےباوجود بہترین کارکردگی دکھائی۔ ایک طرف 30 سالہ کارکردگی، دوسری طرف عمران خان کی چار سال کی حکومت ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی ابھی تک کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔

فرخ حبیب بولے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے بجٹ سے قبل منی بجٹ لایا گیا۔ بجٹ سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ ملک میں آئے روز اشیائے خورونوش مہنگی ہو رہی ہیں۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ ن لیگ کے دور میں ترسیلات زر 18 ارب ڈالر سالانہ تھیں۔ ہماری ساڑھے3 سالہ حکومت میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالر رہی۔ عمران خان کے دور میں 27 سے 32 فیصد برآمدات ہوئیں۔