Saturday, September 21, 2024

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے، رانا ثناء اللہ

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے، رانا ثناء اللہ
December 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کر دیں، شاندار استقبال آئندہ الیکشن میں جیتنے کی گواہی ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑیں، صوبے میں فوری الیکشن کرائیں گے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔ توشہ خانہ کی رسیدیں جعلی نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی کے لئے شہبازشریف نے بات کی، اسحاق ڈار کوشش کر رہے ہیں ملک کو معاشی مسائل سے نکالیں۔ نیب کا قانون بہتر کردیا تاکہ انتقامی کارروائی نہ کرے۔ صدر عارف علوی کی بات نہیں سنی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میرا کیس عدالت میں ہے، اس کا سامنا کررہا ہوں۔ اس جھوٹ کو یہ لوگ ثابت نہ کر سکے، مطالبہ ہے پراسیکیوشن میرے کیس کو ود ڈرا کرے۔