Saturday, September 21, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ردوبدل کے ساتھ مستحکم رہیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ردوبدل کے ساتھ مستحکم رہیں
December 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں معمولی ردوبدل کے ساتھ مستحکم رہیں ۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 8 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 71.38 ڈالر ہو گئی  جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں  39 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 76.62 ڈالر پر آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں 8 ڈالر 18سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت ایک ہزار 7 سو 97 ڈالر 32سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 47 سینٹ اضافے کے ساتھ23 ڈالر 72 سینٹ  پر آ گئی۔

امریکی سٹاک مارکیٹس میں  ہفتے کے  آخری روز مندی کارجحان دیکھنے میں آیا۔ ڈائو جونزانڈکس میں 302 پوائنٹس  کی کمی ہوئی جس کے  بعد انڈکس 33 ہزار 476 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈک کمپوزٹ انڈکس میں 77 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس   کے بعد انڈکس 11 ہزار 4 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی  500  انڈکس 29 پوائنٹس  کی کمی کے بعد 3 ہزار 934 پوائنٹس پر رہا۔