عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ
نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
روس کی یورپ کو سپلائی بند کرنے کی دھمکی سے قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں دو اعشاریہ سات تین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت چھیاسی اعشاریہ دو سات ڈالر ہو گئی۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں تین اعشاریہ دو تین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بڑھ کربانوے اعشاریہ چار صفر ڈالر ہو گئی۔