Saturday, September 21, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
December 9, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی، ملائیشین پام آئل کی قیمتیں بھی گر گئیں، سونا اور چاندی مہنگا ہو گیا جبکہ پانچ روز کی مندی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 23 سینٹ کمی کے بعد قیمت 71.80 ڈالرہو گئی۔ ادھر برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 77 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل 76.39 ڈالرہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4.60 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت بڑھ کر 1806 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی 21 سینٹ اضافے کے بعد 23.46 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ ادھر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں 5.91 ڈالرکمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد فی ٹن قیمت 877.67 ڈالر ہوگئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ روز کی مندی کے بعد تیزی کارجحان دیکھا گیا، ڈاؤ انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 781 پر بند ہوا، ایس اینڈ پی انڈیکس میں 29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار 963 پر آگیا۔ ادھر نیسڈیک انڈیکس 123 پوائنٹس کی تیزی سے 11 ہزار 82 پوائنٹس پر بند ہوا۔