افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
اسلام آباد (92 نیوز) - افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔
این ڈی ایم اے نے سی ون تھرٹی کے ذریعے آٹا، چاول، چینی اور ٹینٹ پر مشتمل سامان مزار شریف کیلئے روانہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو افغانستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھیجوانے کی ہدایت کی تھی ۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ 7 مئی کو بھیجوائی گئی تھی ۔ امدادی سامان میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، ایک ٹن چاول اور 450 کلو چینی شامل تھی۔