Tuesday, April 30, 2024

اے سی سی کا سری لنکا کو ایشیا کپ کرانے کا گرین سگنل، پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

اے سی سی کا سری لنکا کو ایشیا کپ کرانے کا گرین سگنل، پاک بھارت ٹاکرے کا امکان
July 7, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے معاشی بحران کے باوجود سری لنکا کو ایشیا کپ کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 سے قبل پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ 2022 کے مین راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایونٹ منعقد کروانے کا گرین سگنل مل گیا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ کے سبب رواں سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے، ایک ہی گروپ میں شامل ہونے پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 28 اگست کھیلا جائے گا۔

یو اے ای، عمان، نیپال اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں 21 اگست سے شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مد مقابل ہوں گے، مین راؤند کے میچز 27 اگست سے شروع ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں مد مقابل ہوئیں جہاں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی، ایشیا کپ رواں سال 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔