آرمی چیف نے سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا ہے۔ گراونڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گراونڈ رکھا گیا ہے۔ گراونڈ میں کرکٹ شائقین کیلئے خاص کر جڑواں شہروں کے نوجوانوں کیلئے جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ طالبعلم اور جڑواں شہر کے کلب گراونڈ استعمال کر سکیں گے۔ آرمی چیف نے پرانے گراونڈ کو جدید بنانے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں کرکٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی تعریف بھی کی ہے۔