آرمی چیف نے میجر جنرل عثمان حق کو آرمی سروس کور کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کردیا
راولپنڈی (92 نیوز) - چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور (اے ایس سی) سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے میجر جنرل عثمان حق کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے طور پر باضابطہ طور پربیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امن اور آپریشن دونوں کے دوران آرمی سروس کور کے تعاون اور لاجسٹک سپورٹ کو سراہا۔