Tuesday, April 30, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ننگر پارکر کا دورہ، فوجیوں کے ساتھ دن گزارا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ننگر پارکر کا دورہ، فوجیوں کے ساتھ دن گزارا
February 12, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ننگر پارکر کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر میں جوانوں کیساتھ مصروف دن گزارا۔ آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

آرمی چیف نے بعدازاں مقامی ہندو برادری سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ تمام اقلیتیں پاکستان میں برابر کے شہری ہیں۔ ہندو برادری کے عمائدین نے اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔