92نیوز حقائق پر مبنی خبریں بروقت دیتا ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا 92نیوز حقائق پر مبنی خبریں بروقت دیتا ہے۔
اسلام آباد کے بولان ہاؤس میں 92 نیوزکی پانچویں سالگرہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزرا ، نورالحق قادری اور فواد چودھری نے کیک کاٹا۔
تقریب میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ظہوربرلاس ، پی آئی او طاہر حسن ،آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار اور دیگرشخصیات نے شرکت کی۔
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا 92نیوز نہ صرف حکومت پر تنقید کرتا ہے بلکہ مسائل کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم 92 نیوز بہت غور سے دیکھتے ہیں۔
نور الحق قادری بولے 92 نیوز نے مختصر عرصے میں بھرپور ترقی کی۔ فواد چودھری نے کہا وہ خود 92 نیوز میں کام کر چکے ،ماڈرن ٹیکنالوجی سب سے پہلے 92 نیوز لے کر آیا۔ وفاقی وزرا نے 92 چینل کی کامیابی کے پانچ برس مکمل ہونے پر 92 ٹیم اور انتظامیہ کو مبارک پیش کی۔
تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ دار اور بے باک صحافت پر 92 نیوز کو مبارک پیش کرتے ہیں اور چینل کے روشن مستبقل لے لئے دعا گو ہیں ۔