Tuesday, April 30, 2024

2020 میں پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والے 3 ملکوں میں شمار ہو گا ، رپورٹ

2020 میں پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والے 3 ملکوں میں شمار ہو گا ، رپورٹ
October 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 2020 میں پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والے 3 ملکوں میں شمار ہو گا۔ تاریخ کی بدترین مہنگائی، غریب کیلئے 2 وقت کی روٹی مشکل ہوگئی لیکن حالات ابھی مزید خراب ہونے والے ہیں۔ 2020 میں پاکستان ایشیا کے تین مہنگے ترین ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ دے دی۔ دو ہزار بیس میں پاکستان کا گروتھ ریٹ تاریخ کی پست ترین سطح پر ہو گا۔ دو ہزار اٹھارہ میں افراط زر تین اعشاریہ نو فیصد تھا جو دوہزار انیس میں بڑھ کر 7 اعشاریہ پانچ فیصد ہو گیا۔ دو ہزار بیس میں افراط زر کی شرح 12 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے صرف ترکمانستان اور ازبکستان کی افراط زر کی شرح کا اندزہ 13 فیصد ہے باقی تمام ایشیائی ممالک میں افراط زر 10 فیصد سے کم رہے گی۔ پاکستان کا اقتصادی گروتھ ریٹ 2020 کے دوران ایشیا میں سب سے کم ہو جائے گا۔ 2018 میں پاکستان کا اقتصادی گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ پانچ فیصد تھا جبکہ دو ہزار بیس میں یہ شرح دو اعشاریہ آٹھ فیصد ہو جائے گی۔