Tuesday, April 30, 2024

2020 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ، معیشت کو بہتر کیا گیا، اعلامیہ

2020 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ، معیشت کو بہتر کیا گیا، اعلامیہ
January 4, 2021

اسام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سال 2020 کی کارکردگی کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیے کے مطابق 2020 میں ترقیاتی منصوبوں اور معیشت کو بہتر کیا گیا۔

سال 2020 میں حکومت نے خارجی، داخلی اور معاشی سطح پر کیا کامیابیاں حاصل کیں اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سال 2020 میں معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ مالی سال 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 1.6 ارب ڈالر کے ساتھ سر پلس رہا۔ ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا بڑے پیمانے پر مینیوفیکچرنگ میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔ سیمنٹ انڈسٹری نے ریکارڈ آرڈرز حاصل کئے۔

اسی طرح گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں ، رکشوں کی فروخت بڑھی۔ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی ترقی کے لئے انڈسٹری کو انرجی ریلیف پیکج دیا گیا۔ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے۔ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ تعمیرات کے شعبے کو ریلیف دیا۔ حکومت نے احساس کفالت، احساس آمدن، احساس سکالرشپ پروگرام شروع کئے۔ احساس نشونما پروگرام اور 15 لاکھ خاندانوں میں 180 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سال 2020 میں اسلام آباد میں آئیسولیشن اسپتال کا قیام، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بلاک کا افتتاح کیا۔ ڈی ایچ کیو حافظ آباد اور چکوال کا سنگ بنیاد، پشاور میں کارڈیولوجی اسپتال کا افتتاح کیا۔ ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیوٹ، نمل کالج سٹی فیز 1 کا سنگ بنیاد اور سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام بھی کارکردگی میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے 100 ارب روپے کے 20 ہزار گھروں کا نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر بھرپور توجہ دی۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پر بھرپور اقدامات کئے۔ بی آر ٹی کا افتتاح، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان لایا گیا۔ راوی اربن پراجیکٹ، دیا میر بھاشا ڈیم پر کا شروع کیا گیا۔ وزیراعظم نے کئی غیر ملکی دورے بھی کیے۔