17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ 17 سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1319148366563926016?s=20
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آنے کا مطلب 17 سال میں پہلی بار ہماری ایکسپورٹس، اور ترسیلات درآمدات سے زیادہ رہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی، ظاہر ہے خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ، تو ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔