یوم پاکستان پر وزیر اعلی سندھ اور مسلح افواج کےنمائندوں کی بابائے قوم کے مزار پر حاضری
کراچی (92 نیوز) کراچی میں یوم پاکستان پر صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ مزار قائد پر خصوصی تقریب ہوئی ۔ گورنر سندھ ،وزیراعلی سندھ اور مسلح افواج کےنمائندوں نے بابائے قوم کے مزارپر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
دونوں رہنماوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ۔
صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن قائداعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کےعہد کا دن ہے ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آج کے دن سب کو ملک کی ترقی کے لیے عہد کرنا ہو گا ۔
میئر کراچی وسیم اختر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔
مسلح افواج کے نمائندے بھی بابائے قوم کے مزار پر پہنچے ۔ پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔