یوم پاکستان پریڈ میں اردن کے ملٹری بینڈ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے شرکت کی
اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کے حوالے سے شکر پڑیاں پریڈ میں اردن کے ملٹری بینڈ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے شرکت کی اور دشمن کو بتا دیا کہ عالم اسلام پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے۔
جہاں بھی رکھا قدم جما لیں گے۔ شکرپڑیاں پریڈ میں اردن کے ملٹری بینڈ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے دشمن کی آنکھیں کھول دیں کہ دشمن حق سے نمٹنے کیلئے عالم اسلام ایک ساتھ ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے پہلی بار یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ یو ای اے کے فوجی جوانوں نے سلامی پیش کی۔
اردن کے ملٹری بینڈ نے پریڈ میں شریک ہوکر پاکستانی نغموں پر دھنیں بکھیریں۔