ہیمبرگ میں ریاستی انتخابات ، اینجلا مرکل کی جماعت کو شرمناک شکست
ہیمبرگ ( 92 نیوز) جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ریاستی انتخابات کے دوران چانسلر اینجلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹس پارٹی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
انتخابات میں ، سوشل ڈیموکریٹس نے میدان مار لیا جو کہ 38 فیصد ووٹوں کیساتھ سب سے آگے ہے ۔ گرین پارٹی کی 24 فیصد سے زائد ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن ہے ۔
چانسلر اینجلا مرکل کی پارٹی صرف 11 فیصد ووٹ لے سکی۔