Thursday, September 19, 2024

ہونڈراس نے 18ہزار لیٹر کافی بنانے کا ریکارڈ بنادیا

ہونڈراس نے 18ہزار لیٹر کافی بنانے کا ریکارڈ بنادیا
December 3, 2018
ہونڈراس( 92 نیوز)  وسط امریکی ملک ہونڈراس نے  ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ 18 ہزار لیٹر  کافی بناکر گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا۔ کافی کی تیاری میں 16 ہزار لیٹر پانی اور تین ہزار لیٹر دیگر اشیا کا استعمال کیا گیا ،بعد میں یہ کافی 739 افراد میں تقسیم کی گئی ۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کافی بنانے کا ریکارڈ برطانیہ کے پاس تھا۔