ہاکی ورلڈ کپ،دوبھائی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
لاہور( 92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ٹیم نئی دہلی میں پہنچ چکی ہے ۔ ٹیم میں دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
پاکستانی اسکواڈ میں شامل توثیق ارشد اور عتیق ارشد دونوں بھائی ہیں ۔ بھائیوں کی جوڑی لمبے عرصے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کرے گی ۔ اس سے قبل 1979 میں رشید الحسن اور منظور الحسن کی جوڑی نے ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔
توثیق ارشد دنیا کے کم عمر ترین اولمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کا تعلق گوجرہ سے ہے ۔