ہالی ووڈ فلم کنگز مین ٹودی گولڈسرکل کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم کنگز مین ٹودی گولڈ سرکل کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق میتھیوز ووگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کنگزمین ٹو دی گولڈن سرکل امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی کہانی ہے جو اپنے ہیڈ کوارٹرز کی تباہی کے بعد دنیا کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دو خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار متحد ہو کر مشترکہ دشمن سے مقابلے کے لئے میدان میں ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنی فلم کنگزمین ٹو دی گولڈن سرکل 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔