ہارون بلور کی شہادت،الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں الیکشن روک دیا
پشاور ( 92 نیوز ) سانحہ یکہ توت میں پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ میں انتخابی عمل روک دیا ۔
الیکشن کمیشن نے انتخاب ملتوی ہونے سے متعلق حکام کو آگاہ کر دیا ہے ، حلقے میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی سانحہ یکہ توت کیلئے روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم روک دی ۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے ، پی ٹی آئی بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی ۔