Thursday, September 19, 2024

گھر میں گیس پھیلنے سے امریکی خاندان کے 8افراد ہلاک

گھر میں گیس پھیلنے سے امریکی خاندان کے 8افراد ہلاک
April 7, 2015
میری لینڈ (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر میں گیس بھر جانے کے واقعے میں سات بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں باپ اور اس کے چھے سے سولہ سال تک کے بچے شامل تھے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں ایک نجی مکان سے ملی ہیں جبکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کو لاشیں اس وقت ملیں جب ایک شخص نے اپنے ساتھی کارکن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس لاپتہ شخص کی تلاش میں اس کے گھر پہنچی تو اس کی گاڑی گھر کے باہر موجود تھی لیکن کسی نے دروازہ نہ کھولا، پولیس گھر کے اندر گئی تو وہاں آٹھ افراد کو مردہ پایا۔ گھر میں بجلی جنریٹر سے پیدا کی جاتی تھی اس سے پہلے ٹینیسی کے علاقے وارٹبرگ میں تین افراد گیس پھیلنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا میں گھروں میں گیس بھر جانے کے واقعات میں ہر سال 430 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔