گوگل نے آج کا گوگل ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی کے نام کردیا
لاہور(92نیوز)گوگل نے آج کا گوگل ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی کے نام کردیا، پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کرایا ہے ۔
اس سال گوگل نے جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ڈوڈل میں پاکستانی ثقافت کو شامل کیا ہے۔ پاکستانی شہری جیسے ہی گوگل آن کریں گے ، گوگل انہیں جشن آزادی کا پیغام دے گا۔