گورنر سندھ کیلئے چار ناموں پر غورجبکہ مشاہد حسین سید کو بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان
لاہور(92نیوز) وفاقی حکومت نئے گورنر سندھ کے لئے چار ناموں پر غور کر رہی ہے جبکہ مشاہد حسین سید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے ۔
یہ بات سینئر صحافی خوشنود علی خان نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’بے باک‘‘میں تجزیئے کے دوران کہی ۔
خوشنود علی خان کا مزید کہنا تھا کہ نئے گورنر سندھ کے لئے وفاقی حکومت جن شخصیات کے ناموں پر غور کر رہی ہے اُن میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی ، مسلم لیگ نون کے سینیٹر سلیم ضیا، عبداللطیف انصاری اور خواجہ قطب الدین شامل ہیں ۔
پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ عبداللطیف انصاری کو نیا گورنر سندھ مقرر کیا جائے دوسری طر ف مشاہد حسین سید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔