گوجرانوالہ جانیوالی سڑک پر کنٹینر، ہتھکنڈے کام نہیں آئینگے، شاہد عباسی
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے گوجرانوالہ جانے والی ہر سڑک پر کنٹینر موجود ہیں، یہ ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے، کل عوام کی فتح ہوگی۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پارلیمان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں، حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح جلسے کی اجازت ملی ہے۔ جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوتا تو ہم زیادہ خوش ہوتے۔ حکومت اپنا کام کرے جلسے کی فکر نہ کرے۔