گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان کل دوسرا ٹی ٹوینٹی کھیلا جائے گا
ہملٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ شاہین سیریز جیتنے اور کیویز سیریز بچانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کا دوسرا میچ ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اس میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ میزبان ٹیم گرین شرٹس کو شکست دے کر سیریز کو ایک ایک سے برابر کرنا چاہتی ہے۔ آکلینڈ میں ہونے والے پہلے میچ میں کپتان شاہد آفریدی کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو سولہ رنز سے پچھاڑا تھا۔