گرمی رخصت،برستے بادلوں نے سردی کی آمد کی نوید سنادی
لاہور( 92 نیوز ) گرمی کی رخصتی ہو گئی جب کہ برستے بادلوں نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی ۔ لاہور ، قصور سمیت کئی شہروں میں بارش سے درجہ حرارت گر گیا ۔
بارش کے باعث نارووال میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے بارشیں مزید دو روز تک جاری رہنے کی نوید سنا دی ۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر سیلابی صورتحال۔نالہ ڈیک میں طغیانی کاخدشہ ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی آج بھی جی جلاتی رہی ،سمندری ہوائیں رکنے سے سورج کو من مانی کاموقع مل گیا۔چھبیس ستمبر تک موسم گرم رہےگا۔