کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کر دیا گیا
لاہور ( 92 نیوز ) کیپٹن (ر) صفدر کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ، وہ جیل سے سیدھا سروسز اسپتال پہنچے جہاں وہ اپنے سسر نواز شریف کی عیادت کریں گے ۔
عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے عوض دی گئی تھی ، کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی گئی ۔
پولیس کی جانب کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، ان کی ضمانت سے متعلق درخواست پر کل سیشن کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفو ظ کیا تھا ، محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا ۔ جس میں ان کی رہائی کا حکم دیا گیا۔