کہا تھا کہ مریم اور نواز شریف کارروائی براہ راست نشر کرنا نہیں چاہیں گے، فواد چودھری
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہاہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی احتساب عدالت کی کارروائی کوبراہ راست نشر کرنا نہیں چاہیں گے ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ بڑھکوں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے،باپ بیٹی کبھی نہیں چاہیں گے کہ سچ قوم کے سامنے آئے۔
تحریک انصاف نے شریف خاندان کو احتساب عدالت کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دے دیا ۔