Friday, September 20, 2024

محکمہ زراعت کی عوام کو کچن گارڈننگ کی طرف راغب کرنے کیلئے خصوصی مہم

محکمہ زراعت کی عوام کو کچن گارڈننگ کی طرف راغب کرنے کیلئے خصوصی مہم
March 1, 2016
فیصل آباد (ویب ڈیسک) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں موسم گرما کی سبزیوں کی ہزاروں سیڈ کٹس کی فراہمی کے ساتھ عوام الناس کو گھریلو سطح پر زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کرنے کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ پیکٹس 50روپے فی کس کے حساب سے محکمہ زراعت کے تمام دفاتر اور سیلز پوائنٹس پردستیاب ہیں۔ موسم گرما کی سبزیوں تر، کھیرا، گھیاتوری، گھیاکدو، کریلا، ٹینڈا، بھنڈی توری، ٹینڈی کے بیجوں کا ایک پیکٹ 5مرلہ کے پلاٹ پر سبزیوں کی گھریلو سطح پر کاشت کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچن گارڈننگ پروگرام عوام الناس کو زرعی زہروں اور دیگر مضر اثرات سے پاک موسم گرماکی سبزیوں کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔ گھریلو سطح پریہ سبزیاں گھر میں خالی زمین‘ لان‘ گملوں‘ لکڑی کے کریٹوں، پلاسٹک کے ڈبوں اوراستعمال شدہ برتنوں میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔