کوہ پیماؤں نے خطرناک چوٹی کو سر کرکے سب کو حیران کر دیا
ماسکو (92 نیوز) روس میں بلند حوصلے لیے کوہ پیماؤں نے بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ خطرناک چوٹی کو سر کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
روس میں کو ہ پیماؤں کےبلند حوصلے ،کچھ منفرد کرنے کاعزم لیےان ایکشن آئے۔ کوہ پیما بلندو بالا چوٹی سر کرنے نکلے۔ مردوں کے ساتھ خاتون کوہ پیما کا جذبہ بھی قابل دید تھا۔
کو ہ پیما کسی بھی طرح کی مشکلات سے نہ گھبرائے اور بلا خوف و خطر آگے بڑھتے رہے۔
منزل تک پہنچنے کے لیے کوہ پیماؤں نے خوب ہمت دکھائی۔ ایسی پرفارمنس دکھائی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
بہادر کوہ پیماؤں نے ناممکن کو ممکن کرکے سب کو حیران کر ڈالا۔