کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ، مبینہ دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، شناخت کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔