کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
کوئٹہ (92 نیوز) – کوئٹہ کے ٹی بی سینٹوریم میں داخل ایک ور مریض کی جان کانگو وائرس نے لے لی، رواں سال وائرس سے ایک خاتون سمیت دس افراد زندگی کی بازی ہار گئے
کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ رحمت کالونی کا رہائشی رحمت 27 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوا اس کے خون کے نمونوں کو ٹسٹ کے لئے کراچی بھیجوایا گیا جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو ئی۔ مریض کا علاج جاری تھا علاج کے دوران ہی رحمت اللہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
رواں سال کانگو وائرس سے جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی جن میں ایک کاتون بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے رواں سال کانگو وائرس کے شبے میں 92 مریضوں کو لایا گیا جن میں 26 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی