کوئٹہ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار
کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گی ا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس آپریشن کئے جن میں 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار می اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
آپریشن بوستان ، ڈیرہ رماد جملی ، سبی ، پشین ، لہڑی اور چھتھر کے علاقوں میں کئے گئے ، برآمدہ اسلحے میں راکٹ ، سب مشین گنیں ، بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہے ۔