Thursday, September 19, 2024

کوئٹہ اور بہاولپور میں ایک ایک مجرم تختہ دار پر چڑھا دیا گیا

کوئٹہ اور بہاولپور میں ایک ایک مجرم تختہ دار پر چڑھا دیا گیا
April 8, 2015
کوئٹہ / بہاولپور (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ اور بہاولپور میں سزائے موت کے ایک ایک مجرم کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ کوئٹہ کی مچھ جیل میں سزائےموت کےقیدی امیر حمزہ کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔  مجرم امیر حمزہ نے انیس سو پچانوے میں معمولی تنازع پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کو رحم کی تمام اپیلیں مسترد  ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ رات گئے تک امیر حمزہ کے اہلخانہ اور قبائلی جرگہ مقتول کے ورثا کو مناتے رہے لیکن اس میں ناکامی کے بعد آج صبح امیر حمزہ کو پھانسی کے پھندے سے لٹکا دیا گیا۔ کوئٹہ کی مچھ جیل میں گزشتہ سات میں ہونے والی یہ پہلی پھانسی ہے جبکہ بہاولپور کی سنٹرل جیل میں سکندر نامی سابق فوجی کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔ مجرم سکندر نے دو ہزار دو میں اپنے حوالدار ساتھی کو راولپنڈی میں قتل کر دیا تھا جس کو کورٹ مارشل میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔