کل پاکستانی ٹیم کا کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ لگے گا
کراچی ( 92 نیوز ) پاک ویسٹ انڈیزٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 3 روزہ پریکٹس کیمپ لگے گا۔
پہلا ٹی 20 میچ یکم اپریل کو کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے ۔
نجی کورئیر کمپنی کے ہیڈ آفس سمیت 7 سینٹرز پر 24 گھنٹے ٹکٹس دستیاب ہونگے ۔