کلف ڈائیونگ کاکھیل جانوروں میں بھی مقبول
مالٹا ( 92 نیوز ) کلف ڈائیونگ خطروں کے کھلاڑیوں کا من پسند شوق ہے لیکن یہ کھیل انسانوں کے علاوہ جانوروں کا بھی پسندیدہ ہوچکا ہے۔
یورپی ملک مالٹا کے پالتو کتے نے کلف ڈائیونگ پر کمال کی مہارت حاصل کر لی ۔
ننھا کتا مالک کے ساتھ چٹانوں پر چڑھتااور پھر وہاں سے نیچے گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دیتا ہے ۔
کتے کی کلف ڈائیونگ میں اس قدر مہارت دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہے ۔