Thursday, September 19, 2024

کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہائی پروفائل حملے بڑھ گئے : تھنک ٹینک

کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہائی پروفائل حملے بڑھ گئے : تھنک ٹینک
April 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بلوچستان سے ”را“ کے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد صوبے میں دہشت گرد حملوں میں غیرمعمولی کمی آگئی ہے تاہم بری خبریہ ہے کہ ملک میں ہائی پروفائل حملے بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے مارچ 2016 ءکی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارچ میں جنگجو حملوں کی مجموعی تعداد میں فروری کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ہائی پروفائل حملوں میں اضافے کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2016 ءمیں 46 جنگجو حملوں میں 151 افراد ہلاک ہوئے جن میں 120 عام شہری ‘ 19 جنگجواور 12 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ مارچ میں بلوچستان میں صرف دس جنگجو حملے ہوئے جن میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مارچ میں سب سے زیادہ کاروائیاں بلوچستان جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں کیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈر اسلم اچھو کو ہلاک جبکہ سبزل بگٹی سمیت ”را“ کے ایک دوسرے اہلکار راکیش کمار کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پنجاب میں مارچ میں 600 مشتبہ جنگجو اور ان کے سہولت کار گرفتار ہوئے جن میں سے 529 مہینے کے آخری چار دنوں میں لاہور دھماکے کے بعد حراست میں لیے گئے 24 مشتبہ دہشت گرد ہلاک بھی کیے گئے۔ سندھ میں11 جنگجو حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔ سندھ میں 29 مشتبہ جنگجوو¿ں کو ہلاک اور 44 کو گرفتار کیا گیا۔