کرکٹ کو اؤلمپک میں شامل کروانے کیلئے سابق کرکٹرز کی بی سی سی آئی سے درخواست
نئی دہلی ( 92 نیوز ) سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی سے کرکٹ کو اؤلمپک میں شامل کروانے کی درخواست کر دی ۔ اؤلمپک میں کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900میں شامل کیا گیا تھا ۔
سابق کرکٹرز نے انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرکٹ کو اؤلمپک میں شامل کروانے کے لیے حکمت عملی بنائے ۔
سابق اسٹارز کرکٹرز سنگاکارا،مائیک گیٹنگ ،رکی پونٹنگ نےایم سی سی کمیٹی کی میٹنگ میں اس مطالبے کا اظہار کیا ۔
آخری مرتبہ کرکٹ کو 1900میں اؤلمپک میں شامل کیا گیا۔