Friday, September 20, 2024

کرکٹ کا حال بھی اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسا کر دیا گیا : عمران خان

کرکٹ کا حال بھی اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسا کر دیا گیا : عمران خان
March 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سچ سامنے لانے پر مصطفیٰ کمال کی تعریف کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے انتخابات میں دھاندلی کا انکشاف کرکے تحریک انصاف کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سچ بولنے پر مصطفیٰ کمال کو خراج تحسین پیش کیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ اٹھایا تھا لیکن مصطفیٰ کمال نے آج سچ بول کر تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست بورنگ نہیں‘ کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن بورڈ میں سیاسی بھرتیوں سے کرکٹ کا حال بھی اسٹیل مل اور پی آئی اے جیسا کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چار میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی۔ اب سیالکوٹ کے حلقہ 110 میں دوبارہ کاونٹنگ کی باری آئی تو خواجہ آصف نے عدالت سے راہ فرار اختیار کررکھی ہے۔