کرکٹر اظہر علی روڈ سیفٹی یونٹ کا حصہ بن گئے
لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی لاہور میں روڈ سیفٹی مہم کا حصہ بن گئے ۔
کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور کرکٹر اظہر علی نے لاہور میں روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا،قومی کرکٹر نے فیصل چوک میں شہریوں میں پھول ، آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔
اس سے قبل جنریٹر اسٹائل باؤلر حسن علی بھی روڈ سیفٹی مہم کا حصہ بن چکے ہیں ، لاہورمیں ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا مہم عرصہ دراز سے جاری ہے ۔