کرس گیل نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی
جمیکا (سپورٹس ڈیسک )جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اگست میں بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔
گیل نے کہا کہ تمام تر توجہ بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کرس گیل کی شمولیت سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر بورڈ ان کی شمولیت کنفرم کر دیتا ہے تو گیل بھارت کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔