کرد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کا ترکی کے شہر دیاربکر میں احتجاجی مظاہرہ، عبداللہ اوجلان کی رہائی کا مطالبہ
دیاربکر (ویب ڈیسک) کردش ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں نے فوجی آپریشن کے خلاف ترکی کے شہر دیاربکر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔
ترکی کے جنوب مشرقی کرد اکثریتی شہر دیاربکرمیں کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینکڑوں حامیوں نے علاقے میں امن کے لئے اور فوجی آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کرد علاقے میں فوجی کارروائیاں بند کرنے اور سولہ سال سے قید کرد ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے شہر میں مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس کے روکنے پر جھڑپیں شروع ہو گئیں جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔