کرتارپورراہداری منصوبہ، بھارتی عدم دلچسپی کا برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کر دیا
لندن (92 نیوز) کرتارپورراہداری منصوبے میں بھارت کی عدم دلچسپی کھل کر سامنے آگئی، برطانوی میڈیا ڈیرہ بابا نانک کمپلیکس کا احوال سامنے لے آیا، ضلع گورداسپور میں بنے کمپلیکس میں پانی بھر چکا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ضلع گورداسپور میں بنے کمپلیکس میں پانی بھر چکا ہے، کمپلیکس کے رجسٹریشن سنٹر، لنگر خانہ سمیت ہر مقام پر پانی جمع ہے۔
کرتارپورراہداری منصوبے کا افتتاح کل ہو رہا ہے لیکن بھارت کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔