کراچی ، گلستان جوہر میں پولیس کا سرچ آپریشن ، اسلحے سے بھرے تین بیگ برآمد
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک چھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحے کے تین بیگوں کو برآمد کر لیا ۔
پولیس کے مطابق اسلحہ کے بیگوں کو جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا ۔ برآمد کیے گئے بیگوں سے مختلف اقسام کا خودکار اسلحہ ، جس میں 3 کلاشن کوف ، ایک رپیٹر ، ایک ٹی ٹی پستول ، بارہ اضافی میگزین اور 227 گولیاں شامل ہیں ۔