کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی سے ایک سالہ بچی جنت لاپتہ
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی سے ایک سالہ بچی جنت لاپتہ ہوگی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون بچی کو اُٹھا کر لے گی، ماں بے بسی کی تصویر بن گئی ہے۔
غم کی تصویر بنی یہ ماں ہے ایک سالہ بچی جنت کی جو ماڑی پور مچھر کالونی سے 5 روز سے لاپتہ ہے۔ اہلہ خانہ کا کہنا ہے کہ جنت کو نامعلوم برقعہ پوش خاتون بچے سے چھین کر لے گی، پولیس تاحال بچی کو بازیاب نہیں کروا سکی۔
بچی کی دادی کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں قانون نافذ کرنے والے بچی کی بازیابی کے لئے مدد کریں۔
پولیس کے مطابق بچی جنت کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے
بچی کی تلاش کی کوشش کر رہے ہیں۔