کراچی ، کے ایم سی اسپتالوں کی نرسیں مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں محکمہ صحت کے ایم سی اسپتالوں کی نرسیں مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں ۔ نرسوں نے کے ایم سی کی مرکزی عمارت کے سامنے احتجاج کیا ۔ نرسوں نے مطالبہ کیا کہ اُنہیں ہیلتھ الاؤنس دیاجائے ۔
سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات درست ہیں لیکن فوری طور پر عمل کرنا مشکل ہے ۔
سکیورٹی گارڈ نے احتجاج ختم کرکے جگہ خالی کرنے کا کہا تو صورتحال کشیدہ ہوگئی۔