کراچی، کورنگی ساڑھے 3 میں گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی جاں بحق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر میں گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ۔
میاں اور بیوی دونوں کے گلے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جس کے باعث شکوک پیدا ہو گئے کہ واقعہ حادثہ ہے یا قتل ۔
مقتولین کے رشتہ دار آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ شیر خان اور شمیم بی بی کو قتل کر کے آگ لگائی گئی ہے ۔